سعودی عرب نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی اور دنیا بھر میں مصیبت زدہ لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔ جیسا کہ سعودی کابینہ نے نوٹ کیا کہ برسلز میں منعقدہ شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ڈونرز کانفرنس کے دوران مملکت کی طرف سے یقین دہانی کی گئی کہ وہ زلزلے کے اثرات کو کم کرنے اور زندگی کو معمول پر لانے میں دونوں "برادر عوام" کی حمایت جاری رکھے گے۔
یہ یقین دہانی ریاض کے عرقہ پیلس میں وزراء کونسل کے اجلاس کے دوران کی گئی جس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ انہوں نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تمام مرد و خواتین شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے رب سے دعا کی کہ وہ اس سال کو ملت اسلامیہ اور پوری دنیا کے لوگوں کے لیے امید اور امن کی خوشخبری کے ساتھ اپنے سائے تلے رکھے۔ انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور بہترین سہولیات کے ساتھ کام کریں، اور وہ کام کریں جس سے اللہ کے مہمانوں کو سہولت فراہم ہو اور ان کے آرام کو یقینی بنایا جاسکے، تاکہ وہ اپنی مناسک اور عبادات کو اطمینان و سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔ (...)
بدھ - 29 شعبان 1444 ہجری - 22 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16185]