ریاض اور دمشق قونصلر خدمات کی بحالی کا جائزہ لے رہے ہیں

سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ "جلد" ملاقات کریں گے

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
TT

ریاض اور دمشق قونصلر خدمات کی بحالی کا جائزہ لے رہے ہیں

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

سعودی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض اور دمشق 12 سال کے تعطل کے بعد قونصلر خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے کل (جمعرات کے روز) سعودی چینل "الاخباریہ" کو واضح کیا کہ مملکت کی خواہش کے تحت دونوں ممالک کے لیے ضروری قونصلر خدمات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سعودی عرب کے حکام اور شام میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان قونصلر خدمات کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ مذاکرات کے بعد پہلے اقدامات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کھولی جائے گی۔
ایک اور معاملے میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے دونوں کے درمیان جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے ضمن میں ہے۔ یہ بات شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی وزیر کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے ضمن میں سامنے آئی۔ جب کہ اس دوران فریقین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر مبارکباد اور دعاؤں کا تبادلہ کیا۔ (...)

جمعہ - 2 رمضان 1444ہجری - 24 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16187]
 
ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]