الجزائر اور فرانس نے "بوراوی کے فرار ہونے کے بحران" کو طے کر لیا

پیرس نے نیا سفیر تعینات کردیا...اور الجزائر کا سفیر "جلد ہی" پیرس واپس آجائے گا

الجزائر کے صدر گزشتہ اگست میں الجزائر میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے (الجزائر کی صدارت)
الجزائر کے صدر گزشتہ اگست میں الجزائر میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے (الجزائر کی صدارت)
TT

الجزائر اور فرانس نے "بوراوی کے فرار ہونے کے بحران" کو طے کر لیا

الجزائر کے صدر گزشتہ اگست میں الجزائر میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے (الجزائر کی صدارت)
الجزائر کے صدر گزشتہ اگست میں الجزائر میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے (الجزائر کی صدارت)

کل الجزائر کے ایوان صدر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ صدر عبدالمجید تبون نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ کل ٹیلی فونک رابطے کے دوران الجزائر کی اپوزیشن رہنما امیرہ بوراوی کے فرار ہونے کے معاملے پر بات کی، اور ان دونوں کے رابطے نے "اس مسئلے کے بارے میں بہت سارے ابہام کو دور کیا، جن کے سبب دو طرفہ تعلقات میں دراڑ پیدا ہوئی تھی۔" اسی طرح الجزائر کے صدر نے فرانس میں اپنے ملک کے سفیر کی جلد واپسی کا بھی اعلان کیا جو کہ الجزائر کی جانب سے تیونس کے راستے بوراوی کے خفیہ انخلاء میں فرانس کے سفارتی عملے کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازعہ پیدا ہونے کے بعد ہے۔
الجزائر کی صدارت نے بتایا کہ تبون نے 6 فروری 2023 کو میکرون کے ساتھ "تیونس میں فرانسیسی قونصلر خدمات کے ذریعہ الجزائر-فرانس دوہری شہریت کے حامل شہری کے انخلاء اور ملک بدر کرنے کے طریقہ کار" پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اشارہ کیا کہ انہوں نے "دونوں ممالک کی انتظامیہ کے درمیان رابطے کے ذرائع کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، تاکہ ایسے معاملات دوبارہ نہ ہوں۔" (...)

ہفتہ - 3 رمضان 1444 ہجری - 25 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16188]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]