یمن کے گورنریٹ تعز کے گورنر نبیل شمسان حوثی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق ان کا ایک ساتھی ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ اس حملے میں ان کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گورنریٹ کے مغرب میں واقع شہر المخا سے واپس آ رہے تھے۔
صدارتی قیادت کونسل کے رکن طارق صالح نے "ٹویٹر" پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں ایک بکتر بند گاڑی پر حملے کے اثرات کو دکھایا گیا ہے، جس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔ اس حملے کے بارے میں ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ "گائیڈڈ میزائل سے کیا گیا تھا۔"
تعز کے گورنر کے قافلے پر حوثیوں کے حملے... اور گورنریٹ مارب میں ان کی عسکری کارروائیوں میں اضافے کو یمنی مبصرین نے نئے فوائد حاصل کرنے کی کوشش میں فوجی دشمنانہ کاروائیوں کی جانب واپس آنے کا پیش خیمہ قرار دیا۔ حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا نے مارب کے جنوب میں واقع حریب کے علاقے کو کنٹرول کرنے اور صافر کے علاقے میں تیل اور گیس کے ذخیروں کے قریب جانے کی کوشش میں یہاں ایک زبردست حملہ کیا۔ جس پر حکومتی افواج جوابی کاروائی کی قیادت کرنے پر مجبور ہوگئی۔ (...)
اتوار - 4 رمضان 1444ہجری - 26 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16189]