کردستان کے تیل کی برآمد کے حوالے سے ترکی کے خلاف عراق کے حق میں بین الاقوامی فیصلہ

انقرہ نے جیہان بندرگاہ پر بغداد اور اربیل سے نکالے گئے تیل کو لوڈ کرنا بند کر دیا

ایک عراقی تکنیکی مزدور شمالی عراق میں کرکوک کے مغرب میں، بائی حسن آئل فیلڈ میں تیل کی پائپ لائنوں کا معائنہ کر رہا ہے (ٖغیتی )
ایک عراقی تکنیکی مزدور شمالی عراق میں کرکوک کے مغرب میں، بائی حسن آئل فیلڈ میں تیل کی پائپ لائنوں کا معائنہ کر رہا ہے (ٖغیتی )
TT

کردستان کے تیل کی برآمد کے حوالے سے ترکی کے خلاف عراق کے حق میں بین الاقوامی فیصلہ

ایک عراقی تکنیکی مزدور شمالی عراق میں کرکوک کے مغرب میں، بائی حسن آئل فیلڈ میں تیل کی پائپ لائنوں کا معائنہ کر رہا ہے (ٖغیتی )
ایک عراقی تکنیکی مزدور شمالی عراق میں کرکوک کے مغرب میں، بائی حسن آئل فیلڈ میں تیل کی پائپ لائنوں کا معائنہ کر رہا ہے (ٖغیتی )

عراقی تیل کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ترکی کے خلاف طویل عرصے سے ثالثی کا مقدمہ جیتنے کے ایک دن بعد کل صوبہ کردستان اور ملک کے شمال میں کرکوک کی فیلڈز سے خام تیل کی برآمدات روک دی ہیں۔ عراقی تیل کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ترکی نے عراق کو مطلع کیا ہے کہ وہ ثالثی کے معاملے میں فیصلے کا احترام کرے گا۔
2014 کے ایک کیس میں، بغداد کا کہنا ہے کہ ترکی نے کردستان کی صوبائی حکومت کو ترکی کی بندرگاہ جیہان تک پائپ لائن کے ذریعے تیل برآمد کرنے کی اجازت دے کر مشترکہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اور بغداد کردستان کی صوبائی حکومت کی برآمدات کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔ عراقی تیل کے ایک سینئر اہلکار نے کہا: "بین الاقوامی تجارتی ثالثی عدالت نے جمعرات کے روز اپنے حتمی فیصلے سے عراق کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا، اور یہ فیصلہ عراق کے حق میں تھا۔" (...)

اتوار - 4 رمضان 1444ہجری - 26 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16189]
 
کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]