اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں فوج کے شامل ہونے کا خدشہ

 200 ریزرو جنگی پائلٹوں نے خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا

گزشتہ جمعرات کے روز تل ابیب میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران فضائیہ کی وردیوں میں اسرائیلی خواتین (ای پی اے)
گزشتہ جمعرات کے روز تل ابیب میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران فضائیہ کی وردیوں میں اسرائیلی خواتین (ای پی اے)
TT

اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں فوج کے شامل ہونے کا خدشہ

گزشتہ جمعرات کے روز تل ابیب میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران فضائیہ کی وردیوں میں اسرائیلی خواتین (ای پی اے)
گزشتہ جمعرات کے روز تل ابیب میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران فضائیہ کی وردیوں میں اسرائیلی خواتین (ای پی اے)

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے سیکیورٹی کی حساس جہت اختیار کر لی ہے، آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے خبردار کیا ہے کہ ان مظاہروں کی وجہ سے رواں ماہ سروس میں شامل ہونے والے ریزرو فوجیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فوج کے بعض معینہ آپریشن کو نقصان پہنچے گا اور خدشہ ہے کہ فوج اسرائیل میں ہونے والے ان مظاہروں میں شامل ہو جائے گی۔
اسرائیلی چینل (12) کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو اسرائیلی فضائیہ کے تقریباً 200 جنگی پائلٹوں نے ریزروسٹ کے طور پر خدمات سرانجام دینے سے انکار کر دیا۔ پائلٹوں کے گروپ (جن میں سے کچھ نے خفیہ کارروائیاں کیں) نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو نیتن یاہو کے خطاب کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اس کا جائزہ لیں گے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل کی قیادت میں آمریت کے تحت اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔
گزشتہ بدھ کے روز 100 ریزرو افسران نے اپنے کمانڈروں کو ریزرو سروس کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات بند کرنے سے مطلع کیا۔ (...)

اتوار - 4 رمضان 1444ہجری - 26 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16189]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]