البرہان کا سوڈانی فوج سے آمریت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ

عبدالفتاح البرہان (اے ایف پی)
عبدالفتاح البرہان (اے ایف پی)
TT

البرہان کا سوڈانی فوج سے آمریت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ

عبدالفتاح البرہان (اے ایف پی)
عبدالفتاح البرہان (اے ایف پی)

سوڈان میں خود مختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اپنی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ "آمرانہ حکومتوں کی حمایت بند کریں، جیسا کہ انہوں نے حالیہ دہائیوں میں کیا ہے۔" البرہان نے کہا کہ، "آپ کی مسلح افواج اپنی تاریخ میں مختلف تجربات سے گزری ہیں، اور کئی مواقع پر انہوں نے آمرانہ حکومتوں کی حمایت کی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ بند ہو جائے۔"
البرہان نے یہ مطالبہ "فوجی اور سیکورٹی اصلاحات" کانفرنس کے افتتاحی موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا، جو کہ 5 دسمبر کو فوج اور عام شہریوں کے درمیان طے پانے والے "فریم ورک معاہدے" میں ایک بنیادی شق کے طور پر درج ہے، جس کے تحت سیاسی عمل کے ذریعے اقتدار عام شہریوں کی منتقل کیا جائے گا اور فوج واپس اپنی بیرکوں میں چلی جائے گی۔
البرہان نے یقین دہانی کی کہ مسلح افواج "فریم ورک معاہدے" اور جمہوری منتقلی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سیکورٹی اور فوجی اصلاحات ایک پیچیدہ عمل ہے جسے آسانی سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اور اسے سیاسی میدانوں میں شامل کیے بغیر پیشہ ورانہ مسلح افواج کی تیاری کے لیے صحیح بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ (...)

پیر - 5 رمضان 1444 ہجری - 27 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16190]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]