سوڈان میں سول حکومت کے لیے الٹی گنتی کا آغاز

متحد فوج اور انصاف کی فراہمی معاہدے کے مسودے میں درج ہے

البرہان کی زیر صدارت فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے والوں کا اجلاس (سونا)
البرہان کی زیر صدارت فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے والوں کا اجلاس (سونا)
TT

سوڈان میں سول حکومت کے لیے الٹی گنتی کا آغاز

البرہان کی زیر صدارت فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے والوں کا اجلاس (سونا)
البرہان کی زیر صدارت فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے والوں کا اجلاس (سونا)

اپریل کے آغاز، سوڈانیوں کی جانب سے فوج سے عام شہریوں میں اقتدار کی منتقلی کے آغاز کے لیے مقرر کردہ تاریخ، کے قریب آتے ہی معاہدے کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی نے "حتمی معاہدے" کا مسودہ فریقین کے حوالے کرنے کا اعلان کیا، جب کہ خرطوم میں "فوجی اور سیکورٹی اداروں میں اصلاحات سے متعلق کانفرنس" کے انعقاد میں تیزی آئی ہے۔
عبوری خودمختاری کونسل کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ فوج اور فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے والوں کے درمیان صدارتی محل میں منعقدہ اجلاس کے دوران خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان، ان کے نائب محمد حمدان دقلو (حمیدتی) اور سہ فریقی بین الاقوامی میکانزم کی موجودگی میں حتمی معاہدے کا مسودہ آرمی چیف اور فوری امدادی فورسز کے کمانڈر کے حوالے کر دیا گیا۔
خودمختار میڈیا نے سیاسی عمل کے ترجمان خالد عمر یوسف کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں حتمی معاہدے کا ابتدائی مسودہ باضابطہ طور پر حوالے کر دیا گیا ہے جو چھ حصوں پر مشتمل ہے جن میں حتمی سیاسی معاہدہ اور پانچ پروٹوکول شامل ہیں جن پر وسیع پیمانے پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جب کہ فریقین نے حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے طے شدہ وقت کو پورا کرنے کی خاطر جمعرات کے روز تک اس مسودہ کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

منگل - 6 رمضان 1444 ہجری - 28 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16191]
 
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]