ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو "صحیح سمت میں ایک قدم" قرار دیتے ہوئے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں ایران کی دلچسپی پر زور دیا۔
عبداللہیان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں کچھ وقت درکار ہے، کیونکہ ابھی مسائل موجود ہیں، لیکن یہ مذاکرات کی پیش رفت میں رکاوٹ نہیں سمجھے جاتے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تہران "یمن کے بحران سے متعلق جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔"
عبداللہیان نے "قیام امن" کے لیے کسی بھی کوشش کو آگے بڑھانے کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے زور دیا کہ وہ جلد ہی اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کو تیز کیا جا سکے۔ (...)
جمعرات - 8 رمضان 1444 ہجری - 30 مارچ 2023 عیسوی شمارہ نمبر [16193]