لبنان میں قیدیوں کو قحط کا خطرہ

رومیہ جیل کے کچن میں قیدیوں کی آرکائیو تصویر (اے ایف پی)
رومیہ جیل کے کچن میں قیدیوں کی آرکائیو تصویر (اے ایف پی)
TT

لبنان میں قیدیوں کو قحط کا خطرہ

رومیہ جیل کے کچن میں قیدیوں کی آرکائیو تصویر (اے ایف پی)
رومیہ جیل کے کچن میں قیدیوں کی آرکائیو تصویر (اے ایف پی)

لبنان میں قیدیوں کے مشکل حالات خوراک سے محرومی کی حد تک پہنچ چکے ہیں اور ان میں ہزاروں قیدیوں کے بھوکے رہنے کا خدشہ ہے، اور یہ ریاست کی جانب سے ان تاجروں اور ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے سے قاصر ہونے کے بعد ہے جو جیلوں کے انتظام کے ذمہ دار سیکورٹی فورسز کو غذائی اشیاء فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں قیدیوں کو ججوں کے بائیکاٹ کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت میں تاخیر، طبی سامان کی عدم دستیابی اور جیلوں میں صفائی کے فقدان جیسی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
حالیہ خدشات میں اس وقت اضافہ ہوا جب ٹھیکیداروں نے اعلان کیا کہ ریاست کی طرف سے ان کے واجب الادا رقوم کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں وہ اپریل کے اوائل سے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی بند کر دیں گے۔
جیل کی فائل سے وابستہ ایک سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ "یہ پیشرفت تشویشناک ہے، چونکہ خاص طور پر ٹھیکیداروں کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی میعاد 4 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، اور وہ ان کی تجدید نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو بھی مطلع کر دیا ہے کہ انہوں نے غذائی اشیاء کی فراہمی روک دی ہے اور قانون انہیں ایسا کرنے کا پابند نہیں کر سکتا۔" ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو انکشاف کیا کہ "اس بحران سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور وزارت خزانہ کے درمیان اجلاس شروع ہو چکے ہیں، اور ٹھیکیداروں کے قرضوں کا کچھ حصہ پورا کرنے کے لیے پیشگی قرض حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔" ایک ٹھیکیدار نے بتایا کہ ریاست کے ذمہ سات ماہ کی ادائیگی باقی ہیں، جن کی رقم تقریباً ایک سو ارب لیرا بنتی ہے اور یہ پانچ لاکھ ڈالر کے برابر تھی، اور اب اس کی مالیت ختم ہونے کے بعد یہ صرف ایک لاکھ ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہے۔ (...)

جمعرات - 8 رمضان 1444 ہجری - 30 مارچ 2023 عیسوی شمارہ نمبر [16193]
 



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]