امریکی سفیر خرطوم میں "ٹریفک حادثے" میں بال بال بچ گئے

سفیر گاڈفری حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے سامنے کھڑے ہیں (الشرق الاوسط)
سفیر گاڈفری حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے سامنے کھڑے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

امریکی سفیر خرطوم میں "ٹریفک حادثے" میں بال بال بچ گئے

سفیر گاڈفری حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے سامنے کھڑے ہیں (الشرق الاوسط)
سفیر گاڈفری حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے سامنے کھڑے ہیں (الشرق الاوسط)

سوڈان میں امریکی سفیر جان گوڈفری دارالحکومت خرطوم کے وسط میں ایک "ٹریفک حادثے" میں بال بال بچ گئے، جب کہ ان کی سرکاری گاڑی تقریباً تباہ ہو گئی ہے۔
ہسپتال، جہاں انہیں منتقل کیا گیا تھا، سے ڈسچارج ہونے کے فوری بعد سفیر نے "ان کی عیادت کرنے پر تمام افراد" کا شکریہ ادا کیا اور طبی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
24 اگست 2022 کو، امریکی وزارت خارجہ نے 25 سالہ سفارتی کشمکش کے خاتمہ پر گاڈفری کو سوڈان میں پہلا سفیر مقرر کیا تھا۔
سفیر نے حادثے کا شکار ہونے والی اپنی گاڑی کے پاس کھڑے ہو کر ایک تصویر شائع کی، جس اس گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر بکھرا ہوا دکھائی دیا۔(...)

جمعہ - 9 رمضان 1444 ہجری - 31 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16194]
 
میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]