نیویارک کی "ملزم ٹرمپ" کے استقبال کے لیے سیکیورٹی تیاری

پریزیڈنٹ سیکیورٹی سروس انہیں منگل کے روز عدالت منتقل کرے گی

کل نیویارک کورٹ کے باہر اضافی سیکیورٹی کا منظر (رائٹرز)
کل نیویارک کورٹ کے باہر اضافی سیکیورٹی کا منظر (رائٹرز)
TT

نیویارک کی "ملزم ٹرمپ" کے استقبال کے لیے سیکیورٹی تیاری

کل نیویارک کورٹ کے باہر اضافی سیکیورٹی کا منظر (رائٹرز)
کل نیویارک کورٹ کے باہر اضافی سیکیورٹی کا منظر (رائٹرز)

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کے روز "اسٹورمی ڈینیئلز" کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی کی تیاری کے لیے اپنی سیکیورٹی الرٹ بڑھا دیا ہے۔ فیڈرل سرکاری وکیل ایلون بریگ کے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا، جس سے ریاست ہائے متحدہ میں سیاسی حدت میں اضافہ ہوا ہے۔
نیویارک حکام نے عدالت کے علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے اسے نیم بند علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ سٹی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وکیل اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ان کی کمرہ عدالت میں آمد اور ان کے آنے والے راستوں سے متعلق رابطے میں ہیں، جو "ٹرمپ ٹاور" سے نکلتے ہیں، جہاں وہ فلوریڈا سے آنے کے بعد رات گزاریں گے۔
علاوہ ازیں موجودہ اور سابق صدور کی حفاظت کے لیے ذمہ دار خفیہ سروس کے ایجنٹوں کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز کمرہ عدالت اور اس کے باہر کا دورہ کیا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق، عمارت میں ٹرمپ کے داخلے کا نقشہ بنایا جا سکے۔ آپریشن میں شامل ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "درجنوں ایجنٹس" سابق صدر کے فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ سے نیویارک تک کے سفر کو محفوظ بنائیں گے۔ (...)

اتوار - 11 رمضان 1444 ہجری - 02 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16196]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]