حرم مکی نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے دس روز میں تقریباً 9.4 ملین معتمرین اور نمازیوں کا استقبال کیا، جبکہ اس ماہ مقدس کے دوسرے نصف کی آمد کے ساتھ ہی اس تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔ کیونکہ مسلمان رمضان میں عمرہ کرنے اور اپنے قبلہ کی زیارت کے لیے آتے ہیں، جو ان کے دلوں کا محبت اور ان کی توجہ کا مرکز ہے۔ جبکہ حرمین کے امور کی پریزیڈنسی پوری دنیا سے آنے والے لاکھوں معتمرین اور نمازیوں کا استقبال کرنے کے لیے اپنی تمام تر تیاری کو بڑھا رہی ہے۔
سعودی عرب میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے پرسوں (ہفتہ کے روز) تک اللہ کے مقدس گھر کا قصد کرنے والے معتمرین اور زائرین، جو کہ اللہ کے مہمان ہیں، ان کی اور نمازیوں کی تعداد بڑھ کر 93 لاکھ 57 ہزار 853 ہو چکی ہے۔ اللہ کے مہمانوں اور حرم مکی میں آنے والوں کی خدمت کے لیے کام کرنے والی اتھارٹیز نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے اپنے کام کو دوگنا کر دیا ہے تاکہ معتمرین اور عازمین مسجد الحرام کی خدمت کر سکیں اور ان کے لیے مناسب ماحول پیدا کریں کہ وہ آسانی اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔ (...)
پیر - 12 رمضان 1444 ہجری - 03 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16197]