میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی کی تعریف کرتا ہوں: لینگ

انہوں نے "الشرق الاوسط" کو یقین دہانی کی کہ وہ "عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ" کے سب سے موزوں صدر ہیں

عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جیک لینگ
عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جیک لینگ
TT

میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی کی تعریف کرتا ہوں: لینگ

عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جیک لینگ
عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جیک لینگ

سابق فرانسیسی وزیر ثقافت اور 2013 سے عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے صدر جیک لینگ نے سعودی عرب میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے بطور صدر چوتھی مدت کے لیے امیدوار، لینگ خود کو اس عوامی ثقافتی کے لیے سب سے موزوں ترین سربراہ خیال کرتے ہیں۔
لینگ نے "الشرق الاوسط" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں (العلا) پروجیکٹ کے بارے میں بارہ سال سے بھی زیادہ عرصے سے جانتا ہوں جب یہ اپنے ابتدائی مراحل میں تھا، اور میں نے تب اس منصوبے کی تعریف کی تھی۔ اب برسوں بعد جب مجھے مشاورتی کونسل میں شرکت کے لیے کہا گیا تو مجھے اس پر خوشی ہوئی، مجھے آج بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے الفاظ یاد ہیں جو انہوں نے اسی علاقے میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کہے تھے اور میری حمایت پر انہوں  نے میرا شکریہ ادا کیا تھا۔ میں یہاں اس بات کی یقین دہانی کرنا چاہوں گا کہ میں اس ملک میں ہونے والی حیرت انگیز اور تیز رفتار ترقی، یہاں موجود روایتی و عصری ثقافت کے تمام مظاہر اور اس کے شاندار باصلاحیت فنکاروں کی تعریف کرتا ہوں۔" (...)

بدھ - 14 رمضان 1444 ہجری- 05 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16199]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]