چین تائیوان کے آس پاس کے علاقوں میں اپنی فوج کی تعیناتی کو تیز کر رہا ہے

امریکہ بیجنگ کو "روکنے" کے لیے جزیرے کو مسلح کرنے پر مُصر ہے

رکن پارلیمنٹ مائیک مکول اور تائیوان پارلیمنٹ کے اسپیکر کل تائی پے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (رائٹرز)
رکن پارلیمنٹ مائیک مکول اور تائیوان پارلیمنٹ کے اسپیکر کل تائی پے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (رائٹرز)
TT

چین تائیوان کے آس پاس کے علاقوں میں اپنی فوج کی تعیناتی کو تیز کر رہا ہے

رکن پارلیمنٹ مائیک مکول اور تائیوان پارلیمنٹ کے اسپیکر کل تائی پے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (رائٹرز)
رکن پارلیمنٹ مائیک مکول اور تائیوان پارلیمنٹ کے اسپیکر کل تائی پے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (رائٹرز)

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے ساتھ جزیرے کی اعلیٰ ترین خاتون عہدیدار کی ملاقات کے جواب میں تائیوان کے آس پاس اپنی فوجی تعیناتی کو تیز کر دیا ہے۔
تائیوان کی خاتون صدر تسائی انگ وین اور امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی، جو کہ امریکہ کے تیسرے اہم ذمہ دار شمار ہوتے ہیں، کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات کے بعد، کل بیجنگ نے تائیوان، جسے وہ اپنے علاقے کا "اٹوٹ انگ" قرار دیتا ہے، کے آس پاس اضافی جنگی بحری بیڑے، ہیلی کاپٹر اور فائٹرز  بھیجے۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ لگاتار دوسرے دن، تین چینی جنگی بحری بیڑے جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں گشت کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے کو عبور کیا۔
دریں اثنا، بیجنگ کی طرف سے سخت اقدامات کی دھمکی کے باوجود، دونوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے قانون سازوں نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سے کسی بھی ممکنہ چینی حملے کو روکنے میں مدد ملے گی۔ (...)

ہفتہ - 17 رمضان 1444 ہجری - 08 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16202]
 
واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا: "ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی (کے اعلان) اور یرغمالیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں، جو نہ صرف رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے لیے ہیں، بلکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعے کے موثر و دیرپا حل کے لیے ہماری قابلیت کے مفاد میں ہے۔"

ملر نے غزہ میں چھ سالہ بچی ہند رجب کی "المناک" موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو کئی روز تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات مکمل کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "اس بچی کی کہانی تباہ کن اور دل دہلا دینے والی ہے اور یقیناً اسی طرح ہزاروں دوسرے بچے بھی ہیں جو اس تنازع کے نظر ہو چکے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کریں۔"

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]