کل شام "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF) کے کمانڈر مظلوم عبدی ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں، جب کہ انہیں عراقی کردستان کے سلیمانیہ ایئر ہورٹ پر نشانہ بنایا گیا۔
سلیمانیہ میں ایک باخبر ذریعہ نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ انہیں ڈرون سے چھوڑے گئے ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو کہ ایئر پورٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے کرد رہنما مظلوم عبدی مغربی لوگوں کے ساتھ ایئر پورٹ پر تھے لیکن بمباری سے کچھ دیر پہلے ہی وہاں سے چلے گئے تھے۔
"شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ" نے اپنی جانب سے نشاندہی کی کہ اس ڈرون کے ذریعے عبدی کو قتک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو غالبا ترک ڈرون تھا۔
"رووداو (Rudaw )" ویب سائٹ کے مطابق، سلیمانیہ ایئر ہورٹ پر سیکورٹی فورسز کے ڈائریکٹوریٹ نے اسی بیان پر اکتفا کیا کہ وہ اس کی باڑ کے قریب ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اور نشاندہی کی کہ فائر فائٹنگ ٹیمیں دھماکے سے لگنے والی آگ پر فوری طور قابو پانے میں کامیاب رہیں۔ (...)
ہفتہ - 17 رمضان 1444 ہجری - 08 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16202]