تیونس، الجزائر اور مراکش میں اگلا موسم گرما پچھلے سالوں کی طرح نہیں ہوگا۔ ان ممالک کے باشندوں کو پانی کی قلت اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے ہر روز کئی گھنٹوں تک پانی سے محرومی اور پیاسے رہنے کا خدشہ ہے، جیسا کہ چند روز قبل ڈیموں کے ذخیرے میں غیر معمولی سطح تک کمی کے باعث تیونس کے حکام روزانہ 7 گھنٹے کے لیے پینے کے پانی کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔
تیونس کی وزارت زراعت نے اس موسم گرما میں زرعی فصلوں میں نمایاں کمی سے خبردار کیا ہے۔ علاوہ ازیں گاڑیاں دھونے، سبزے کو سیراب کرنے، گلیوں اور عوامی مقامات کی دھونے اور پرائیویٹ سوئمنگ پولز کو بھرنے کے لیے پینے کا پانی استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا، خاص طور پر چونکہ تیونس کے کئی علاقوں میں پانی کی بندش کا سلسلہ برسوں سے بڑھتا جا رہا ہے جو مہینوں تک پہنچ چکا ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں ایسے خاندان بھی ہیں جن کا پانی صرف مہینوں نہیں بلکہ برسوں سے بند ہے۔ (...)
اتوار - 18 رمضان 1444 ہجری - 09 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16203]