سعودی تکنیکی ٹیم تہران میں

سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے

اس اجلاس کا منظر جس میں سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ جمع ہے (واس)
اس اجلاس کا منظر جس میں سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ جمع ہے (واس)
TT

سعودی تکنیکی ٹیم تہران میں

اس اجلاس کا منظر جس میں سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ جمع ہے (واس)
اس اجلاس کا منظر جس میں سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ جمع ہے (واس)

سعودی-ایرانی-چینی مشترکہ سہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لیے سعودی تکنیکی ٹیم ایران میں سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بات چیت کرنے کے لیے دارالحکومت تہران پہنچ گئی ہے۔
سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان گذشتہ جمعرات کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے سیشن اور اس دوران فریقین کی طرف سے طے پانے والے معاہدے کے تسلسل کے طور پر ہے۔
ناصر بن عوض آل غنوم کی سربراہی میں سعودی تکنیکی ٹیم نے تہران میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ایرانی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول سفیر ہوناردوست سے ملاقات کی۔ اس دوران سعودی تکنیکی ٹیم کے سربراہ نے ٹیم کے پرتپاک استقبال اور ٹیم کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر ایرانی چیف آف پروٹوکول سفیر ہوناردوست کا شکریہ ادا کیا۔ جب کہ ہوناردوست نے سعودی ٹیم کے مشن کو آسان بنانے کے لیے تمام سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری اور آمادگی کا اظہار کیا۔(...)

اتوار - 18 رمضان 1444 ہجری - 09 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16203]
 
ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]