سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تکنیکی ٹیم کی تہران آمد کے ایک روز بعد، سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عمل درآمد میں تیزی آ رہی ہے، جب کہ اس معاہدے پر چینی سرپرستی میں بیجنگ میں دستخط ہوئے تھے۔
کل صبح سعودی تکنیکی ٹیم کی ایرانی وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول مہدی ہنر دوست کے ساتھ بات چیت کے اگلے روز ناصر بن عوض آل غنوم کی سربراہی میں سعودی ٹیم نے تہران میں سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
اسی ضمن میں ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس کی تکنیکی ٹیم اس ہفتے کے آخر میں ریاض میں ایرانی سفارت خانے کا معائنہ کرنے اور ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے انتظامات کی تیاری کے لیے سعودی عرب جائے گی، جیسا کہ سرکاری ایجنسی "ایسنا" نے رپورٹ کیا ہے۔(...)
پیر - 19 رمضان 1444 ہجری - 10 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16204]