کویتی حکومت کا مشن "بدعنوانی اور اقربا پروری" کا خاتمہ

جس کا تعین ولی عہد نے وزراء کی حلف برداری کے بعد کیا

کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح (کونا)
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح (کونا)
TT

کویتی حکومت کا مشن "بدعنوانی اور اقربا پروری" کا خاتمہ

کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح (کونا)
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح (کونا)

کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے نئی حکومت، جس نے کل ان کے سامنے حلف اٹھایا تھا، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کے حصول اور "بدعنوانی و اقربا پروری" کے خاتمے کے لیے تعاون کریں۔
کویتی ولی عہد نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی موجودگی میں وزراء کو کہا کہ، "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ریاست کویت کے اعلیٰ ترین مفادات ہمارے اہداف کا مرکز اور اس کا تحفظ کرنا ہمارا حتمی مقصد ہے۔ قوم کی نشاۃ ثانیہ کو اس کے جامع معنوں میں حاصل کرنا ہم سب کی بحیثیت قیادت، حکومت، قومی اسمبلی اور عوام ذمہ داری ہے چنانچہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے، درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اہداف و مقاصد کے حصول میں ہم سب شراکت دار ہیں۔"
ولی عہد نے وزیراعظم اور وزراء سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔"کویت، اس کی عوام اور اس کے مفادات ہم سب کی پاس امانت ہیں، ہم ملک کے امیر کی سرپرستی میں اور عدل و انصاف کو قائم کرنے والے آئینی استحکام اور حکمرانی کے قوانین کی روشنی میں اپنی تمام تر حکمت عملی اور صلاحیتوں کا بروئے کار لاتے ہوئے اسے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "آپ جب کہ اپنے وطن عزیز کو دینے کے ایک نئے مرحلے کے آغاز پر ہیں، آپ کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے، اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں آگے بڑھنے کی امانت کو سنبھالنے اور مقررہ اہداف و عزائم کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی بازگشت شہری سن رہے ہیں... آپ اسی لمحے سے اس کے ذمہ دار اور جوابدہ ہیں، ہم بطور معاون... سرپرست... مشیر... اور محاسب آپ کے ساتھ ہیں۔"(...)

منگل - 20 رمضان 1444 ہجری - 11 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16205]
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]