سوڈان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کو قتل کی دھمکی

بین الاقوامی تنظیم کا البشیر کے تختہ الٹنے کی چوتھی برسی کے موقع پر تحقیقات کا مطالبہ

6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے خرطوم احتجاج کا منظر (رائٹرز)
6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے خرطوم احتجاج کا منظر (رائٹرز)
TT

سوڈان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کو قتل کی دھمکی

6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے خرطوم احتجاج کا منظر (رائٹرز)
6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے خرطوم احتجاج کا منظر (رائٹرز)

سوڈان میں اقوام متحدہ کے ٹرانزیشن سپورٹ مشن (UNTAMS) نے اپنے سربراہ وولکر پیریٹز کو ختم کرنے کی اعلانیہ دھمکیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سوڈانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں جس نے انہیں قتل کرنے کو جائز قرار دینے کا فتویٰ طلب کیا تھا۔ "یونٹامس" (UNTAMS) کی سرکاری خاتون ترجمان می یعقوب نے کل ایک پریس ریلیز میں کہا کہ "مشن کو ایک ویڈیو ٹیپ پر گہری تشویش ہے جو میڈیا میں گردش کر رہی ہے، اس میں ایک شخص کو خرطوم میں ایک عوامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور سوڈان میں اس کے مشن کے سربراہ وولکر پیریٹز کو قتل کرنے کی اجازت دینے والے ایک فتویٰ کو جاری کرنے کی درخواست کرتا ہے پھر وہ شخص رضاکارانہ طور پر خود اپنے آپ کو اس فتویٰ کی تنفیذ کے لیے پیش کرتا ہے۔"
یہ دھمکی ایک داڑھی والے شخص کی طرف سے اس وقت دی گئی جب وہ معزول صدر عمر البشیر کے حامیوں سے وابستہ "ندا اہل السوڈان" گروپ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "اسے قتل کرنے کے لیے میں اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں تاکہ اسلام کا منصوبہ ختم نہ ہو۔" (...)

بدھ - 21 رمضان 1444 ہجری - 12 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16206]
 
بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]