ریاض سربراہی اجلاس سے قبل جدہ میں عرب تحریک

خلیجی ریاستوں مصر، اردن اور عراق کے درمیان وزراء کی سطح کا مشاورتی اجلاس

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جدہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جدہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
TT

ریاض سربراہی اجلاس سے قبل جدہ میں عرب تحریک

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جدہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کل جدہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)

جدہ شہر میں عرب تحریک کا مشاہدہ کیا گیا جب عرب وفود خلیج تعاون کونسل کے ممالک، مصر، اردن اور عراق کے درمیان مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے کل یہاں پہنچے، جب کہ یہ مشاورتی اجلاس ریاض کی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے تقریباً ایک ماہ قبل ہے۔
سعودی نیوز چینل "الاخباریہ" نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے عرب ہم منصبوں کی موجودگی میں ملاقات کے کلپس نشر کیے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ہال میں مملکت کے مہمانوں کا خیرمقدم کر رہے تھے۔ خیرمقدم کیے جانے والوں میں کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح، قطر کے وزیر خارجہ و وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی، بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش، مصری وزیر خارجہ سامح شکری، اردنی وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم ایمن الصفدی اور عراقی وزیر خارجہ فواد محمد حسین شامل ہیں۔ (...)

ہفتہ - 24 رمضان 1444 ہجری - 15 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16209]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]