سوڈان جنگ کی بھٹی میں داخل ہو گیا

فوج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے شدید لڑائی ° خرطوم اور دیگر شہروں میں ہلاکتیں اور زخمی ° ایئرپورٹس اور فوجی اڈوں پر بمباری ° لڑائی روکنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی اپیل

فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں کے دوران کل خرطوم ہوائی اڈے کے آس پاس کی عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے  (اے ایف پی)
فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں کے دوران کل خرطوم ہوائی اڈے کے آس پاس کی عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے  (اے ایف پی)
TT

سوڈان جنگ کی بھٹی میں داخل ہو گیا

فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں کے دوران کل خرطوم ہوائی اڈے کے آس پاس کی عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے  (اے ایف پی)
فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں کے دوران کل خرطوم ہوائی اڈے کے آس پاس کی عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے  (اے ایف پی)

سوڈان میں لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز، جس کی قیادت ان کے مخالف کرنل محمد حمدان دقلو جو کہ "حمیدتی" کے نام سے مشہور ہیں، کے درمیان بھاری ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد جنگ کی بھٹی میں داخل ہوگیا ہے جس کا سوڈانی عوام کو خدشہ تھا۔
کل (ہفتہ کے روز) صبح سویرے لڑائی شروع ہونے کے بعد سائرن کی آوازوں، گولوں کے دھماکوں اور لڑاکا طیاروں کی گھن گرج نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم اور ملک کے دیگر بعض شہروں کے رہائشیوں کو خوفزدہ کر دیا، جب کہ فریقین نے میڈیا وار شروع کرتے ہوئے ایک دوسرے پر ٹینیکلی فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔
"کوئیک سپورٹ فورسز" نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل البرہان کی رہائش گاہ، صدارتی محل اور ام درمان میں متعدد فوجی یونٹوں سمیت کئی اسٹریٹجک علاقوں کے علاوہ کئی ایئرپورٹس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بدلے میں، فوج نے صدارتی محل، جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنے کنٹرول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے "تمام اسٹریٹجک مقامات" پر اپنے کنٹرول کی تصدیق کی۔ (...)

اتوار - 25 رمضان 1444 ہجری - 16 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16210]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]