حرم مکی میں "اعتکاف"... روح کی شفا

"الشرق الاوسط" نے آخری دس دنوں میں اعتکاف کرنے والی خواتین کے بارے میں جانا

فوری ترجمہ (جنرل پریذیڈنسی برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ)
فوری ترجمہ (جنرل پریذیڈنسی برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ)
TT

حرم مکی میں "اعتکاف"... روح کی شفا

فوری ترجمہ (جنرل پریذیڈنسی برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ)
فوری ترجمہ (جنرل پریذیڈنسی برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ)

مکہ مکرمہ کی مسجد حرام کے قلب میں رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کے دوران "اعتکاف" کا سفر روح کی شفا یابی اور نفس کی پاکیزگی کا مرکز ہے، جیسا کہ "الشرق الاوسط" نے اس مقدس مقام سے معلومات حاصل کیں۔
اس سال رمضان المبارک میں "اعتکاف کو ڈیجیٹلائز" کیا گیا ہے، جیسا کہ رجسٹریشن کے لمحے سے لے کر اعتکاف کے تکمیل تک تمام امور الیکٹرانک دکھائی دیتے ہیں، جیسا کہ خواتین کے جائے نماز کی تیاری اور یومیہ بنیادوں پر جراثیم کش صفائی، سحری و افطاری کی فراہمی، معتکف کے بیمار ہونے کی صورت میں معالج کی فرایمی اور الجھاؤ کی صورت میں رہنمائی فراہم کرنا۔
مسجد حرام میں خواتین روزہ داروں اور معتکفات کے افطار یونٹ  کی ڈائریکٹر می سعد العتیبی کا کہنا ہے کہ "مسجد حرام میں اعتکاف کا نظام جدید ترین بین الاقوامی خدمات کے جائزوں سے اخذ کردہ منظم منصوبوں کے عین مطابق ہے۔"(...)

اتوار - 25 رمضان 1444 ہجری - 16 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16210]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]