گزشتہ روز جاپان میں گروپ 7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین کے ساتھ تعلقات اور یوکرین کی جنگ کا غلبہ رہا۔
جاپان میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران پیکٹ بم پھینکے جانے کے بعد، جس میں وزیر اعظم فومیو کشیدا نے شرکت کرنا تھی، یہ وفود سخت سیکورٹی میں ٹوکیو سے جاپانی تیز رفتار ٹرین "شنکانسن" کے ذریعے کروئیزاوا ریزورٹ پہنچے۔ وزرائے خارجہ کی سطح کے یہ تین روزہ اجلاس جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کرنے کے ضمن میں ہیں، جو ہیروشیما میں مئی میں منعقد ہونے والا ہے۔
مشرقی ایشیا حالیہ دنوں میں سفارتی ایجنڈے پر حاوی ہے جو کہ خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کے روز ایک "نئی قسم" کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کیے جانے کے بعد ہے جو ٹھوس ایندھن پر چلتے ہیں۔ جب کہ کچھ روز پہلے، چین نے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقیں کیں، جس میں جزیرے کا محاصرہ کرنا بھی شامل تھا کیونکہ چین اسے اپنے علاقے کا اٹوٹ حصہ شمار کرتا ہے۔ گروپ سات نے بیجنگ کو خبرادر کیا کہ وہ تائیوان سے متعلق کسی بھی مسلمہ حقیقت کو طاقت کے زور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔ (...)
پیر - 26 رمضان 1444 ہجری - 17 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16211]