کل سوڈان میں لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دغلو "حمیدتی" کی قیادت میں "کوئیک سپورٹ فورسز" کے درمیان توپوں اور بیانات کی جنگ مزید بدتر ہوگئی ہے۔ اسی طرح خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں انسانی صورت حال بھی ابتر ہو گئی ہے، جس کی زیادہ تر آبادی کو خوراک اور صحت کی خدمات میں کمی کے علاوہ بجلی و پانی جیسی سہولیات کے بغیر گھروں کے اندر کسمپرسی کی حالت میں تنہا رہ رہے ہیں۔
جب کہ البرہان نے "کوئیک سپورٹ" فورسز کو ایک باغی فورس قرار دیتے ہوئے انہیں تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب حمیدتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی فوسز فوجی کمانڈر کا تعاقب جاری رکھیں گی اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔
اہم لڑائی فوج کی جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد شدت اختیار کر گئی، جس کے اندر فوج کے رہنما قلعہ بند ہیں اور "کوئیک سپورٹ" فورسز وہاں حملے کر رہی ہیں۔ جب کہ طرفین میں بیانات کی جنگ جاری ہے اور "کوئیک سپورٹ فورسز" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے اہم حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جب کہ فوج نے تصدیق کی کہ اس نے حملے کو شکست دے دی ہے۔
منگل - 27 رمضان 1444 ہجری - 18 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16212]