سعودی عرب نے انسانی بنیادوں پر مذاکرات کی حمایت میں 104 حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا

گرنڈبرگ یمنیوں سے "نادر موقع" سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

سعودی عرب کی جانب سے یکطرفہ طور پر رہا کیے گئے حوثی قیدی صنعاء پہنچ گئے (رائٹرز)
سعودی عرب کی جانب سے یکطرفہ طور پر رہا کیے گئے حوثی قیدی صنعاء پہنچ گئے (رائٹرز)
TT

سعودی عرب نے انسانی بنیادوں پر مذاکرات کی حمایت میں 104 حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا

سعودی عرب کی جانب سے یکطرفہ طور پر رہا کیے گئے حوثی قیدی صنعاء پہنچ گئے (رائٹرز)
سعودی عرب کی جانب سے یکطرفہ طور پر رہا کیے گئے حوثی قیدی صنعاء پہنچ گئے (رائٹرز)

کل (بروز پیر) سعودی عرب نے یمنی فریقین کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت میں انسانی بنیادوں پر حوثی گروپ کے 104 قیدیوں کو رہا کر دیا اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے تعاون سے انہیں یمن منتقل کیا۔
اتحادی افواج، (یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ قیدیوں اور زیر حراست افراد کے تبادلے کا اقدام مملکت سعودیہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر 104 حوثی قیدیوں کی رہائی کے بعد مکمل کیا گیا۔ المالکی نے "واس" کی طرف سے نقل کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام مملکت سعودیہ کی جانب سے قیدیوں کے بارے میں کیے گئے گزشتہ انسانی اقدامات کی توسیع،  جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات کی فضا پیدا کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے ایک جامع و پائیدار سیاسی حل تک رسائی کے ضمن میں ہے تاکہ جاری بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد تنازع کے فریقین پر زور دینا ہے تاکہ وہ قیدیوں اور زیرحراست افراد کے تبادلے کے عمل کی حمایت کریں اور اس فائل کو اسلامی اقدار، انسانی اصولوں، مستند عرب روایات، قیدیوں سے متعلق تیسری جنیوا کانفرنس کے معاہدے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی شقوں کے مطابق ختم کریں۔"(...)

منگل - 27 رمضان 1444 ہجری - 18 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16212]
 
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]