تہران 9 مئی کو ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی بات کر رہا ہے

بن فرحان اور عبداللہیان کی ملاقات ایجنڈے کے مطابق ہے اور ابھی سفیروں کے نام متعین نہیں ہوئے: ایرانی "وزارت خارجہ"

کنعانی پریس کانفرنس کے دوران (ایرانی وزارت خارجہ)
کنعانی پریس کانفرنس کے دوران (ایرانی وزارت خارجہ)
TT

تہران 9 مئی کو ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی بات کر رہا ہے

کنعانی پریس کانفرنس کے دوران (ایرانی وزارت خارجہ)
کنعانی پریس کانفرنس کے دوران (ایرانی وزارت خارجہ)

ایرانی وزارت خارجہ کے دو سینئر عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ مارچ میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران کو امید ہے کہ وہ 9 مئی تک سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھول دے گا، جس کا مقصد ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "معاہدے کے مطابق فریقین کی وزارت خارجہ کے درمیان بیجنگ معاہدہ اچھی اور قابل قبول رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، جس میں فریقین نے پہلی ملاقات کے دو ماہ کے اندر یعنی 9 مئی تک دونوں ممالک کے سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔" جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی نے ایرانی سرکاری ایجنسی "ارنا" سے نقل کیا ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ، "دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات براہ راست قائم ہو گئے ہیں اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات فعال ہو چکے ہیں۔" انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا "ہمارے پاس اس سمت میں کوئی مبہم مسائل یا رکاوٹیں نہیں ہیں۔ خاص طور پر چونکہ حج کا موسم ہمارے سامنے ہے۔"(...)

منگل - 27 رمضان 1444 ہجری - 18 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16212]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]