سوڈان میں امریکی ثالثی میں "فوری جنگ بندی"

"جنرل کمانڈ" اور صدارتی محل کے لیے جنگ بھڑک اٹھی... اور ہزاروں شہری خرطوم میں پھنس گئے

خرطوم کے رہائشی افراد بمباری میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)
خرطوم کے رہائشی افراد بمباری میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

سوڈان میں امریکی ثالثی میں "فوری جنگ بندی"

خرطوم کے رہائشی افراد بمباری میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)
خرطوم کے رہائشی افراد بمباری میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)

سوڈان میں فوج اور "کوئیک سپورٹ" فورسز کے درمیان مسلسل چار روز سے جاری لڑائی کل شدت اختیار کر گئی، جب فوج نے فضائیہ کو استعمال کرتے ہوئے فوجی کمانڈ جنرل ہیڈ کوارٹر پر شدید بمباری کی جس کے کچھ حصوں پر "کوئیک سپورٹ" فورسز نے کنٹرول کر لیا تھا۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی ثالثی سے دونوں فریقوں کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جنرل کمانڈ کے آس پاس لڑائی میں اضافہ ہوگیا، خیال رہے کہ بلنکن نے جنگ بندی کے لیے فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان اور "کوئیک سپورٹ" فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دغلو "حمیدتی" سے رابطہ کیا تھا۔
تاہم، تنازعہ کے فریقین نے کل شام کے ابتدائی اوقات میں فوری جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کا تبادلہ کیا، جب کہ متعدد شہریوں نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی۔
بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے البرہان اور حمیدتی دونوں کے ساتھ دو فون کالز میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ "24 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کریں، علاوہ ازیں اس بارے میں انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے بھی رابطہ قائم کیا۔" (...)

بدھ - 28 رمضان 1444 ہجری - 19 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16213]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]