سعودی-چاڈ مذاکرات میں تعاون کے امکانات اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد جدہ میں چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران (واس)
سعودی ولی عہد جدہ میں چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران (واس)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے (پیر کے روز) جدہ میں چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ محمد ادریس دیبی سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے وزیر مملکت اور وزراء کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر مملکت وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، شاہی دیوان کے مشیر احمد قطان اور چاڈ کے کیے خادم حرمین شریفین کے سفیر عامر الشہری نے شرکت کی۔
جب کہ چاڈ کی طرف سے اس میں وزیر مملکت اور وزیر خارجہ سفیر محمد صالح النظیف، وزیر مملکت اور صدارتی امور کے انچارج مشیر ابکر آدم منانی، صدر جمہوریہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ادریس یوسف بوئی اور صدر کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر اسماعیل سلیمان لونی نے شرکت کی۔

بدھ - 28 رمضان 1444 ہجری - 19 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16213]
 
ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]