عراق میں کابینہ میں جلد ردوبدل کا امکان

السودانی اپنی حکومت میں پہلی تبدیلی کر رہے ہیں

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (اے پی)
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (اے پی)
TT

عراق میں کابینہ میں جلد ردوبدل کا امکان

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (اے پی)
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی (اے پی)

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا کہ 2003 کے بعد قائم شدہ عراقی حکومتوں میں یہ پہلا اقدام ہے کہ وہ جلد ہی اپنی حکومت میں ردوبدل کر رہے ہیں جس سے وزراء اور متعدد گورنر متاثر ہونگے۔ انہوں نے ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو میں مزید کہا کہ حکومت وزارتی تشکیل میں اور گورنروں اور جنرل منیجروں کی سطح پر ردوبدل کرنے والی ہے۔
السودانی نے اکتوبر 2022 میں اپنی حکومت کے قیام کے چند روز بعد ہی عہد کیا تھا کہ وہ ملک میں خصوصی گریڈ کے حامل افراد (جنرل ڈائریکٹرز اور وزارتوں کے انڈر سکریٹریز) کی کارکردگی کا 4 ماہ کے اندر جائزہ لیں گے اور وزراء کی 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
اگرچہ آنے والی ترمیم السودانی کے لیے قوت کا باعث ہے، لیکن اس تبدیلی میں شامل وزارتوں کے حوالے سے سیاسی بلاکس کے ساتھ تنازعہ کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

جمعرات - 29 رمضان 1444 ہجری - 20 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16214]
 
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]