ماسکو جوہری آبدوزیں تعینات کر رہا ہے اور کیف پہلا پیٹریاٹ سسٹم وصول کر رہا ہے

پورٹیبل میزائل بیٹری دنیا کے جدید ترین "زمینی - فضائی" نظاموں میں سے ایک ہے، جسے ہوائی جہازوں، بیلسٹک میزائلوں اور کروز میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے (اے پی)
پورٹیبل میزائل بیٹری دنیا کے جدید ترین "زمینی - فضائی" نظاموں میں سے ایک ہے، جسے ہوائی جہازوں، بیلسٹک میزائلوں اور کروز میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

ماسکو نے بدھ کے روز بحر الکاہل میں جوہری آبدوزیں تعینات کیں جو اس کے بحری بیڑے کی جنگی تیاریوں کی سب سے بڑی مشقوں اور جانچ کے ضمن میں ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ان کثیر المقاصد آبدوزوں کی تعیناتی کا مقصد "فورسز کی جنگی تیاریوں کا اچانک معائنہ کرنا" اور فورسز کے لیے شمال مشرقی روس کے سمندری علاقے کی حفاظت کرنا ہے۔
دوسری جانب، کریملن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف اپنے انتباہات جاری رکھے، خاص طور پر کل (بدھ کے روز)، جنوبی کوریا کی جانب سے حالیہ اعلان کے بعد کہ وہ روس کی جانب سے پرتشدد حملے کی صورت میں کیف کو ہتھیار بھیجنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ جیسا کہ روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن "یوکرین کے خلاف سیول کے غیر دوستانہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے"، انہوں نے خبردار کیا کہ "کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی کا مطلب تنازعہ میں ملوث ہونا ہے۔"
علاوہ ازیں یوکرین نے پہلا امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام وصول کیا ہے جو کہ ایسے وقت میں ہے کہ جب کیف ایک بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

جمعرات - 29 رمضان 1444 ہجری - 20 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16214]
 
ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]