"حزب اللہ" کے مالی معاون نئی امریکی پابندیوں کا ہدف

بیروت میں ناظم احمد کی بیٹی ہند احمد کی ملکیتی "آرٹ گیلری"، جن پر واشنگٹن اور لندن نے "حزب اللہ" کی مالی معاونت کا الزام لگایا ہے (اے ایف پی)
بیروت میں ناظم احمد کی بیٹی ہند احمد کی ملکیتی "آرٹ گیلری"، جن پر واشنگٹن اور لندن نے "حزب اللہ" کی مالی معاونت کا الزام لگایا ہے (اے ایف پی)
TT

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے لبنان پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جسے اس نے "منی لانڈرنگ نیٹ ورک اور پابندیوں کو روکنے" سے تعبیر کیا ہے، جس میں ایسے 52 افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جنہوں نے لبنانی تاجر ناظم سعید احمد کی مدد کی تھی، جن پر واشنگٹن "حزب اللہ" کے مالی معاونت کرنے کا الزام لگاتا ہے۔ جب کہ برطانوی حکومت نے بھی سعید احمد پر پابندیاں بھی لگائیں تھیں اور ان کے ساتھ معاملات کرنے سے روک دیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کل (بدھ کے روز) وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے والے اقدامات کیے ہیں جو "حزب اللہ کے مالی معاون اور عالمی دہشت گرد" ناظم سعید احمد، جو 2019 سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، کے مفاد میں کام کر رہے تھے یا انہیں رقم کی ادائیگی، شپنگ، رقم کی وصولی، فنی کاموں اور پرتعیش سامان کی فراہمی میں سہولت دے رہے تھے۔(...)

جمعرات - 29 رمضان 1444 ہجری - 20 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16214]
 
اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]