خادم حرمین شریفین عرب اور اسلامی دنیا کو عید الفطر کی مبارکباد دے رہے ہیں

سعودی قیادت کو عالم اسلام کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہوئیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
TT

خادم حرمین شریفین عرب اور اسلامی دنیا کو عید الفطر کی مبارکباد دے رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں، سعودیہ میں مقیم لوگوں اور عرب و اسلامی دنیا کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ "ہمارا ملک اور دنیا کے تمام ممالک امن و سلامتی اور اطمینان سے لطف اندوز ہوں۔"
خادم حرمین شریفین کی نیابت میں وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، ہر سال آپ خیریت سے رہیں، اللہ تعالی ہماری طرف سے اور آپ کی طرف سے ماہ رمضان کے روزے، اس کی عبادات اور نیک اعمال کو قبول فرمائے، ہمیں اور آپ کو اسے سالہا سال تک دیکھنا نصیب فرمائے۔ ہم، آپ، ہمارے ملک اور دنیا کے تمام ممالک کو امن و سلامتی اور اطمینان سے نوازے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ اللہ تعالی کا فضل اور توفیق ہے کہ اس نے دوسرے ممالک کی بہ نسبت مملکت سعودی عرب کو خصوصیت سے نوازا اور ہمیں اس پر بہت فخر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کا شرف عطا فرمایا اور عازمین حج، عمرہ ادا کرنے والوں اور زائرین سمیت اللہ کے مہمانوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ ہم اس مقدس فریضہ کو ادا کرنے اور اس باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے سوچ و فکر کے ساتھ ساتھ دن رات ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بانی ریاست شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود - اللہ تعالی انہں بہترین مقام دے- ان کے بعد آنے والے ان کے بادشاہ بیٹوں - اللہ تعالی ان پر رحم فرمائے - کے عہدوں میں یہ مشن جاری رہا، جو ہمارے لیے باعث شرف و افتخار ہے، اللہ کے حکم سے ہم اس پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔" (...)

جمعہ - 30 رمضان 1444 ہجری - 21 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16215]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]