عید کے موقع پر لیبیا میں تقسیم، اور باتیلی کی "مشترکہ اعلان" کی دعوت

کل بن غازی شہر میں عید الفطر کی نماز کے مناظر (رائٹرز)
کل بن غازی شہر میں عید الفطر کی نماز کے مناظر (رائٹرز)
TT

عید کے موقع پر لیبیا میں تقسیم، اور باتیلی کی "مشترکہ اعلان" کی دعوت

کل بن غازی شہر میں عید الفطر کی نماز کے مناظر (رائٹرز)
کل بن غازی شہر میں عید الفطر کی نماز کے مناظر (رائٹرز)

لیبیا میں برسوں سے جاری اداروں کی تقسیم اس سال عید الفطر کے موقع پر ظاہر ہوئی،  جب مشرقی لیبیا کے شہروں میں "جنرل اوقاف اتھارٹی" کی رائے کو اپناتے ہوئے (جمعہ کو) عید کا پہلا دن قرار دیا اور ملک کے مغربی علاقوں نے "دار الافتا" کی رائے پر عمل کیا، جس نے اصرار کیا کہ (جمعہ) ماہ رمضان کے روزوں کی تکمیل کرتا ہے۔
لیبی عوام نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے الجھنوں اور تذبذب کے ساتھ رات گزاری، چنانچہ جب (جمعہ کے روز) ملک کے مشرقی علاقوں میں عید تھی، تو مغربی شہروں میں اسے رمضان کا آخری دن قرار دیا گیا۔ تاہم، اس تنازعہ نے العزیزیہ، الہضبہ، اور طرابلس (مغرب) میں عین زارا کی مساجد میں نماز عید کے انعقاد سے نہیں روکا۔
"دار الافتاء" کی جانب سے چاند دیکھنے کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، "قومی اتحاد" حکومت کے سربراہ عبدالحمید الدبیبہ نے فوری طور پر کہا کہ "(جمعہ) ماہ رمضان کی تکمیل ہے۔" جبکہ "استحکام" حکومت کے سربراہ، فتحی باشاغا نے اوقاف اتھارٹی کی رائے کا ساتھ دیتے ہوئے لیبیا کے شہریوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔(...)

ہفتہ - یکم شوال 1444 ہجری - 22 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16216]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]