طرابلس میں نماز عید کے دوران لڑائی اور الدبیبہ نے مصراتہ میں عید منائی

الدبیبہ نے عید الفطر کا پہلا دن مصراتہ میں منایا (اتحاد حکومت)
الدبیبہ نے عید الفطر کا پہلا دن مصراتہ میں منایا (اتحاد حکومت)
TT

طرابلس میں نماز عید کے دوران لڑائی اور الدبیبہ نے مصراتہ میں عید منائی

الدبیبہ نے عید الفطر کا پہلا دن مصراتہ میں منایا (اتحاد حکومت)
الدبیبہ نے عید الفطر کا پہلا دن مصراتہ میں منایا (اتحاد حکومت)

لیبیا کے مغربی علاقے کے حکام نے عید الفطر کا پہلا دن (ہفتہ کو) منایا، اور طرابلس میں عید کی نماز کے دوران لڑائی اور جھگڑا دیکھنے میں آیا۔ لیبیا کے ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع شہداء کے اسکوائر میں "افراتفری" پھیلنے اور ملک کے مفتی صادق الغریانی کے فتوے کو مسترد کرتے ہوئے عید کی نماز مکمل نہ ہونے کے بارے میں بات کی،  جب کہ مفتی صادق کو "عید کے چاند" کے اعلان کے حوالے سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
شہریوں کا عید کی تقریب کا مقام چھوڑنے کے سبب سرکاری ٹیلی ویژن کو نماز عید کی نشریات منقطع کرنا پڑی۔لیبیا کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "عبوری" اتحاد حکومت کے ایک وزیر کو شہداء کے چوک سےنکال دیا دیا گیا تھا۔
الغریانی نے "شہریوں کے احتجاج" کی وجہ سے شہداء چوک میں عید کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تاہم، وہ (طرابلس کے مشرق میں) تاجورا کی مراد آغا مسجد میں مبارکباد دینے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ظاہر ہوئے، جب انہوں نے اپنے فتویٰ پر عمل کیا اور (جمعہ کو) عید کا چاند دیکھنے پر عدالتوں میں شہریوں کی شہادتوں کو مسترد کر دیا۔ (...)

اتوار - 3 شوال 1444 ہجری - 23 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16217]
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]