سابق سوویت ممالک کی خودمختاری پر سوال اٹھانے والے چینیوں پر مغربی غصہ

یوکرین کا ایک فوجی کل مشرقی یوکرین میں باخموت کے قریب اگلے مورچوں پر توپ کا گولہ اٹھائے ہوئے ہے (اے ایف پی)

TT

فرانس میں چین کے سفیر کی جانب سے سابق سوویت یونین سے نکلنے والے ممالک کی خودمختاری پر سوال اٹھائے جانے پر مشرقی یورپ اور یوکرین میں غم و غصے پایا جاتا ہے۔
جمعہ کے روز فرانسیسی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں چینی سفیر لو شائی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کریمیا تاریخی طور پر روس کا حصہ تھا اور اسے سابق سوویت رہنما نکیتا خروشوف نے یوکرین کو دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سوویت یونین کی سابقہ ​​ریاستوں کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حقیقی حیثیت نہیں ہے کیونکہ ان کی خودمختاری کی حیثیت کے حصول کے لیے کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہے۔"

پیر - 4 شوال 1444 ہجری - 24 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16218]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]