تہران کا واشنگٹن پر خطے کے ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دینے کا الزام

بلنکن کے اسلحے کی خریداری میں رکاوٹ ڈالنے کے بیانات پر تنقید

گزشتہ جمعرات کے روز ایرانی قومی فوج کی جانب سے نمائش میں خودکش ڈرونز (اے پی)
گزشتہ جمعرات کے روز ایرانی قومی فوج کی جانب سے نمائش میں خودکش ڈرونز (اے پی)
TT

تہران کا واشنگٹن پر خطے کے ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دینے کا الزام

گزشتہ جمعرات کے روز ایرانی قومی فوج کی جانب سے نمائش میں خودکش ڈرونز (اے پی)
گزشتہ جمعرات کے روز ایرانی قومی فوج کی جانب سے نمائش میں خودکش ڈرونز (اے پی)
کل ایران نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ "خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے" اور اس کے اقدامات کو "حکمت سے خالی اور غلط" قرار دیا جو "کئی دہائیوں سے خطے میں عدم تحفظ و استحکام کا باعث ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کی جانب سے سخت الفاظ میں یہ احتجاج، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے گذشتہ جمعرات کے روز تہران پر "امن کو خراب" کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی عسکری خریداری کو روکنے کے عزم، کے جواب میں ہے۔
بدھ کے روز، ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کمپنیوں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کیں جو ایرانی ڈرون کی تیاری میں استعمال ہونے والے اسپیئر پارٹس بھیج کر امریکی پابندیوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جب کہ امید ہے کہ آج برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران یورپی یونین بھی امریکہ کے نقش قدم پر چلے گی۔
کنعانی نے کہا کہ "ایران کے عسکری پروگرام کا مقصد صرف (دفاعی اور حفاظتی) بنیادوں پر ہیں اور یہ کسی ایسے ملک کے خلاف نہیں ہے جو ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔" انہوں نے بلنکن کے بیانات کو "اشتعال انگیز" قرار دیا جس کا مقصد "امریکی ہتھیاروں کی مارکیٹنگ کرنا ہے۔" انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ "ایران سے ڈرانے اور دھمکانے کے منصوبے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔" (...)

پیر - 4 شوال 1444 ہجری - 24 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16218]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]