ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ "امریکہ ہمارے قریب ایک دہشت گرد ریاست قائم کرنا چاہتا ہے چنانچہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کے خلاف (شام میں) 4 بڑے فوجی آپریشن کیے ہیں۔"
جب کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب ترک افواج کی جانب سے ممنوعہ فوجی زون کے قیام کے لیے سرحد سے 300 میٹر دور زرعی اراضی میں خندقیں کھودنے کے خلاف الحسکہ کے شمال مغرب میں نبع السلام کے علاقے راس العین کے قریب واقع دیہات راویہ اور العزیزہ کے لوگ احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا شمالی اور مشرقی شام کی خود مختار انتظامیہ کے ایک سرکردہ کرد اہلکار نے عرب ممالک اور اقوام متحدہ سے شام کے بحران کے حل کے لیے مثبت اور موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ادارے کے شعبہ بیرونی تعلقات کے سربراہ بدران جیا کرد نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ شامی ہولوکاسٹ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تمام تر بین الاقوامی کاوشیں، اقدامات اور حل کی راہیں "روکاوٹ اور تعطل" کا شکار ہیں۔ (...)
پیر - 4 شوال 1444 ہجری - 24 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16218]