اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کی جنگ ایک "تباہ کن آگ ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔" گٹیرس نے کل (پیر کے روز) ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے مزید کہا کہ، سوڈان میں "صورتحال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے"، جہاں 15 اپریل کو فوج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک "سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی" ہو چکے ہیں، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ "سوڈان کو آگ کے دہانے سے دور رکھنے" کی حتی المقدور کوشش کرے۔
منگل - 5 شوال 1444 ہجری - 25 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16219]