مقامی حکام کا کہنا ہے کہ: "یوکرین کا بنایا ہوا ایک ڈرون ماسکو سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں بوگوروڈسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاں یہ اتوار کے روز جنگل سے ایک رہائشی کو ملا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ڈرون "گولہ بارود لے کر نہیں جا رہا تھا۔" مقامی حکام نے اس واقعہ کے بعد "سیکیورٹی" وجوہات کی بنا پر، 1945 میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کی یاد میں بوگوروڈسک کے علاقے میں 9 مئی کو ہونے والے شو اور کنسرٹ کو منسوخ کر دیا۔
اسی طرح روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کی افواج نے کل (پیر) کی صبح کریمیا کی بندرگاہ سیواستوپول میں تعینات اس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے پر تین ڈرون کشتیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ وزارت نے کہا کہ روسی افواج نے اس کاروائی میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بغیر تینوں ڈرون کشتیوں کو تباہ کر دیا، تاہم آزاد ذرائع سے ان معلومات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ (...)
منگل - 5 شوال 1444 ہجری - 25 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16219]