کابینہ میں تبدیلی پر کسی کی خوشامد نہیں کروں گا: السودانی کا عراقی رہنماؤں کو چیلنج

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی حال ہی میں کربلا میں ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے (اے ایف پی)
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی حال ہی میں کربلا میں ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز ایک اہم بیان کے دوران عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کابینہ میں ردوبدل کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ان سیاسی قوتوں کے رہنماؤں کو چیلنج کیا جنہوں نے تقریباً 6 ماہ قبل ان کی حکومت بنانے میں ان کی حمایت کی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ ان میں سے کسی کی بھی "خوشامد" نہیں کریں گے۔
"الاولی" سیٹلائٹ چینل کے ساتھ کل نشر کیے گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران، جب ان سے وزراء اور گورنرز کی چھ ماہ کی مخصوص مدت کے اختتام پر تجزیہ کرنے کے بعد ان میں ردوبدل کے بارے میں سوال کیا گیا تو السودانی نے کہا کہ "میں کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کسی رہنما یا پارٹی کی خوشامد نہیں کروں گا اور جو انکار کرنا چاہے وہ انکار کر دے۔"
السودانی نے اپنی حکومت کی تشکیل کے بعد اپنی حکومت میں درمیانے اور سینئر اہلکاروں (جنرل منیجرز، گورنرز، اور وزراء) کو جانچ پڑتال کے لیے مدت معین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، سیاسی بلاکس نے اسے نظر انداز کر دیا، اگرچہ السودانی کو کئی بار اس بات کو دہرانا پڑا۔(...)

بدھ - 6 شوال 1444 ہجری - 26 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16220]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]