تنازع کے حل کی تلاش میں چینی وفد یوکرین کا دورہ کر رہا ہے

یوکرین پر روس کے سخت حملے کو سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد پہلی بار شی اور زیلنسکی کے درمیان فون پر بات چیت (اے ایف پی)
یوکرین پر روس کے سخت حملے کو سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد پہلی بار شی اور زیلنسکی کے درمیان فون پر بات چیت (اے ایف پی)
TT

چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین اور دیگر ممالک کو مذاکرات کرنے اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے لیے ایک وفد بھیجنے والی ہے۔ جب کہ یہ اعلان چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر "طویل اور تعمیری" بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا واشنگٹن نے خیرمقدم کیا۔
یوکرین کے صدر نے "ٹویٹر" پر لکھا کہ "میں نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک طویل اور تعمیری فون کال کی۔" بیجنگ میں سرکاری ٹیلی ویژن چینل "سی سی ٹی وی" نے کہا کہ فون کال کیف کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد، زیلنسکی نے ایک سابق وزیر کو چین میں اپنے ملک کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ فروری 2021 سے خالی ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا، "مجھے یقین ہے کہ یہ رابطہ اور ہمارے ملک کے لیے چین میں سفیر کی تقرری سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو تقویت ملے گی۔" (...)

جمعرات - 7 شوال 1444 ہجری - 27 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16221]
 
خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]