ماسکو "جوہری معاہدے" کی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دار مغرب کو ٹھہرا رہا ہے

ہمیں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے نئے آئیڈیاز ملے ہیں: عبداللہیان

لاوروف کل نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)
لاوروف کل نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)
TT

ماسکو "جوہری معاہدے" کی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دار مغرب کو ٹھہرا رہا ہے

لاوروف کل نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)
لاوروف کل نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مواقع ضائع ہونے سے خبردار کیا اور مذاکرات میں ناکامی کا ذمہ دار مغرب کو ٹھہرایا۔
لاوروف نے کل نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "ایران کے جوہری پروگرام پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کو دوبارہ شروع کرنے کے موقع کو ضائع کرنا ایک سنگین غلطی ہوگی۔" انہوں نے "مغرب کے اقدامات" کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا "اس مرحلے میں، معاہدے کی بحالی کا انحصار ایران، روس یا چین پر نہیں ہے... جنہوں نے اسے تباہ کیا انہی کو چاہیے کہ اب وہ اسے دوبارہ زندہ کرے۔"
لاوروف نے "نئی مطالبات پر تنقید کی، جن کا معاہدے کے پہلے مسودے میں ذکر نہیں کیا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "فرض کریں کہ اسے دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ بہت پہلے طے پایا گیا ہوتا، لیکن اب، یورپی ممالک کسی وجہ سے اپنا جوش کھو چکے ہیں اور امریکی حکام مختلف چینلز کے ذریعے یہ کہتے ہیں (...) اسے اب کوئی اور آپشن تلاش کرنا ہوگی۔" (...)

جمعرات - 7 شوال 1444 ہجری - 27 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16221]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]