لبنان میں مرکزی شماریاتی انتظامیہ کے اعداد و شمار اشیائے صارفین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں، جس میں اخراجات کے وہ تمام شعبے شامل ہیں، جنہوں نے قیمتوں کے اشاریہ کو آسمان چھونے پر مجبور کیا اور مہنگائی کی سالانہ شرح 264 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ ماہانہ سطح پر اضافے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ گزشتہ مارچ میں 33.3 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی شرح میں لبنان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران اسی طرح کے کرنسی اور مالیاتی بحرانوں میں پھنسے ممالک، جن میں سرفہرست موزمبیق، وینزویلا اور ایران وغیرہ شامل ہیں، کے ساتھ یہ فرق مزید بڑھ جائے گا۔
مہنگائی کے اس بے مثال اشاریہ کے تحت، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ریکارڈ کی گئی سطح کے مقابلے میں 621 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ (...)
جمعرات - 7 شوال 1444 ہجری - 27 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16221]