اردگان نے صحت کی خرابی کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

انہوں نے پیوٹن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ترکی کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا

اردگان کل "اککویو" اسٹیشن کے افتتاح میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
اردگان کل "اککویو" اسٹیشن کے افتتاح میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
TT

اردگان نے صحت کی خرابی کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

اردگان کل "اککویو" اسٹیشن کے افتتاح میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
اردگان کل "اککویو" اسٹیشن کے افتتاح میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
ترک صدر رجب طیب اردگان نے معدے اور آنتوں میں انفیکشن کے سبب دو دن کی خرابی صحت کے بعد بتدریج اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں ہیں، جب کہ خرابی صحت کے سبب ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیئے جانے پر انہوں نے اپنی صدارتی اور پارلیمانی انتخابی مہم کے عروج پر منگل کے روز دو مقامی چینلز کی براہ راست نشریات میں اپنی شرکت کو اور ترکی کی متعدد ریاستوں میں انتخابی جلسوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
کل جمعرات کے روز اردگان ایک بار پھر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک "ویڈیو کانفرنس" میں "اککویو"نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 4 میں سے پہلے ری ایکٹر کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نظر آئے۔ جب کہ یہ ایٹمی پاور پلانٹ جوہری ایندھن کے ساتھ جنوبی ترکی کے شہر مرسین میں روسی کمپنی "روسآٹم" کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ (...)

جمعہ - 8 شوال 1444 ہجری - 28 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16222]

سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]