ٹرمپ انتخابات میں بائیڈن کو "کچلنے" کا عہد کر رہے ہیں

پینس نے "کیپیٹل" حملے کی تحقیقات میں گواہی دی

ٹرمپ پرسوں ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے مانچسٹر میں اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)
ٹرمپ پرسوں ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے مانچسٹر میں اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

ٹرمپ انتخابات میں بائیڈن کو "کچلنے" کا عہد کر رہے ہیں

ٹرمپ پرسوں ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے مانچسٹر میں اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)
ٹرمپ پرسوں ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے مانچسٹر میں اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں صدر جو بائیڈن کو "کچلنے" کے عزم کا اظہار کیا ہے دریں اثنا، ان کے نائب مائیک پینس نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل عمارت پر حملے کی وفاقی تحقیقات کے ضمن میں گواہی دی ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے تقریباً 1500 حامیوں کے ہجوم کے سامنے کہا کہ، "ان الیکشن میں طاقت یا کمزوری، کامیابی یا ناکامی، سلامتی یا بدامنی، امن یا جنگ، خوشحالی یا تباہی کے درمیان انتخاب ہوگا۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم ایک آفت میں جی رہے ہیں۔ 5 نومبر 2024 کو ہم آپ کے ووٹ سے جو بائیڈن (...) کو بیلٹ باکس میں کچل دیں گے، اور جو کام ہم نے ختم نہیں کیا ہے اسے مکمل کریں گے۔
دریں اثنا، مائیک پینس واشنگٹن میں ایک اعلی سطح کی جیوری کے سامنے پیش ہوئے، جو 6 جنوری 2021 کو بائیڈن کو صدر بننے سے روکنے کے معاملے میں ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے خلاف مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے۔ جب کہ ٹرمپ کے وکلاء نے پینس کی گواہی کو روکنے کی کوشش کرتے یوئے یہ دلیل دی کہ سابق صدر کے پاس اپنے نائب کو وائٹ ہاؤس کے اندرونی معاملات پر بات کرنے سے روکنے کے لیے "ایگزیکٹو پاور" موجود ہے۔ (...)

ہفتہ - 9 شوال 1444 ہجری - 29 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16223]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]