صحت کی خرابی کے بعد اردگان اپنے حامیوں کو جمع کر رہے ہیں

انہوں نے الدبیبہ اور علییف کے ساتھ ہوا بازی کی نمائش کا مشاہدہ کیا

اردگان گزشتہ روز استنبول میں "ٹیکنو فیسٹ" ایوی ایشن نمائش میں اپنے حامیوں پر پھول پھینکتے ہوئے (ڈی پی اے)
اردگان گزشتہ روز استنبول میں "ٹیکنو فیسٹ" ایوی ایشن نمائش میں اپنے حامیوں پر پھول پھینکتے ہوئے (ڈی پی اے)
TT

صحت کی خرابی کے بعد اردگان اپنے حامیوں کو جمع کر رہے ہیں

اردگان گزشتہ روز استنبول میں "ٹیکنو فیسٹ" ایوی ایشن نمائش میں اپنے حامیوں پر پھول پھینکتے ہوئے (ڈی پی اے)
اردگان گزشتہ روز استنبول میں "ٹیکنو فیسٹ" ایوی ایشن نمائش میں اپنے حامیوں پر پھول پھینکتے ہوئے (ڈی پی اے)

ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحت کی خرابی کے باعث 3 روز تک انتخابی مہم سے منقطع رہنے کے بعد پہلی بار اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے۔ جو کہ 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے دو ہفتے قبل ہے۔
اردگان نے "آنتوں کے مرض" میں مبتلا ہونے کے باعث انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر گذشتہ روز ایوی ایشن اور خلائی ٹیکنالوجی کی سالانہ "ٹیکنو فیسٹ" نمائش کے افتتاح میں شرکت کی۔
ترک صدر اپنے قریبی اتحادی آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کے ہمراہ نمائش میں پہنچے، جس کے بعد وہ ازمیر گئے، جہاں انہوں نے اپنی پارٹی کے حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب کیا۔
اردگان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صحت مند نظر آئے اور انہوں نے فروری میں آنے والے زلزلے کی تباہی کے متاثرین کی مدد کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ ترک رہنما نے اپنی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے مخالفین پر کڑی تنقید کی اور کہا: "حالیہ دنوں میں انھوں نے جو ہتک آمیز بیانات دیئے ہیں ان سے ان کی نفرت اور بغض کا پتہ چلتا ہے۔"(...)

اتوار - 10 شوال 1444 ہجری - 30 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16224]
 
ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]