سوڈان میں نئی جنگ بندی مذاکرات کی منتظر

ریاض کا "قومی مفاد کو ترجیح دینے" کا مطالبہ... اور السیسی کا جنگ کے فوری خاتمے پر زور

چاڈ کی سرحد کے قریب حاملہ خاتون سمیت سوڈانی افراد جنگ سے فرار ہو رہے ہیں (رائٹرز)
چاڈ کی سرحد کے قریب حاملہ خاتون سمیت سوڈانی افراد جنگ سے فرار ہو رہے ہیں (رائٹرز)
TT

سوڈان میں نئی جنگ بندی مذاکرات کی منتظر

چاڈ کی سرحد کے قریب حاملہ خاتون سمیت سوڈانی افراد جنگ سے فرار ہو رہے ہیں (رائٹرز)
چاڈ کی سرحد کے قریب حاملہ خاتون سمیت سوڈانی افراد جنگ سے فرار ہو رہے ہیں (رائٹرز)

سوڈان میں تنازعہ کے دونوں فریقوں نے کل سعودی - امریکی ثالثی کے جواب میں انسانی ہمدردی کی بناء پر مزید 72 گھنٹوں کے لیے نئی جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا، جو کہ تنازعہ کے دونوں فریقوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کی توقع کے درمیان ہے، جس کی جانب سوڈان مین اقوام متحدہ کے نمائندے ولکر پیریٹز نے اشارہ کیا تھا۔
دریں اثناء سعودی عرب اور مصر نے سوڈان میں لڑائی روکنے کی خواہش کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض کی جانب سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دینے اور سوڈان کی صلاحیتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بیان سوڈانی خودمختاری کونسل کے صدر کے خصوصی ایلچی دفع اللہ الحاج علی سے ملاقات کے دوران کہی۔
دوسری جانب مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سوڈان میں جنگ کے "فوری خاتمے" کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کل قاہرہ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران "سوڈان میں مستقل اور جامع بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی ضرورت" پر مبنی مصری وژن پر زور دیا۔

پیر - 11 شوال 1444 ہجری - 01 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16225]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]