لبنان شام کے بارے میں عرب کھلے پن کے قریب پہنچنے میں الجھن کا شکارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/4306326/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DA%BE%D9%84%DB%92-%D9%BE%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%D9%BE%DB%81%D9%86%DA%86%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%AC%DA%BE%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%D8%B1
لبنان شام کے بارے میں عرب کھلے پن کے قریب پہنچنے میں الجھن کا شکار
الاسد گذشتہ فروری میں وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کی سربراہی میں لبنانی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (اے ایف پی)
لبنان کی حکومت کے ساتھ ساتھ اس کی سیاسی قوتیں اور جماعتیں بھی شام کی عرب لیگ میں واپسی کی راہ کا بغور جائزہ لے رہیں ہیں۔ لبنان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے مختلف فائلوں پر بات چیت کے لیے لبنانی وزارتی وفود کے دمشق کے دوروں کے باوجود، شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ کرنے والوں اور بائیکاٹ جاری رکھنے پر اصرار کرنے والوں کے درمیان پائے جانے والے ابہام کی روشنی میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری برقرار ہے۔ جب کہ "حزب اللہ" اور اس کے اتحادی دمشق کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اصل محرک شمار ہوتے ہیں، کیونکہ "لبنانی فورسز" پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع شام کے صدر بشار الاسد کی شدید مخالفت کرنے والی افواج اور گروہوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ "دونوں فورسز" کیے موقف کے برعکس "قومی اعتدال پسند" بلاک کے رکن اور پارلیمانی نمائندے احمد الخیر کا خیال ہے کہ "شام سے متعلق لبنان کا کردار مثبت ہونا چاہیئے، جب تک کہ مملکت سعودی عرب شامی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی اور اس کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کھلے پن کی عرب لیگ کے چارٹر کے تحت قانونی حیثیت کی رہنمائی کر رہی ہے۔" (...)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)